 |
| اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ {١} |
1. (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا |
| خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ {٢} |
2. جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا |
| اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ {٣} |
3. پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے |
| الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ {٤} |
4. جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا |
| عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ {٥} |
5. اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا |
| كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىٰ {٦} |
6. مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے |
| أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىٰ {٧} |
7. جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے |
| إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ {٨} |
8. کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے |
| أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ {٩} |
9. بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے |
| عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ {١٠} |
10. (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے |
| أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ {١١} |
11. بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو |
| أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ {١٢} |
12. یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا) |
| أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {١٣} |
13. اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا) |
| أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ {١٤} |
14. کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے |
| كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ {١٥} |
15. دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے |
| نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ {١٦} |
16. یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال |
| فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ {١٧} |
17. تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے |
| سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ {١٨} |
18. ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے |
| كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩ {١٩} |
19. دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا |
 |