سورةالعلق {٩٦} 96. AL-´ALAQ
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ {١} 1. اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ {٢} 2. انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ {٣} 3. پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ {٤} 4. جس نے قلم سے سکھایا
عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ {٥} 5. انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا
كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىٰ {٦} 6. ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے
أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىٰ {٧} 7. جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ {٨} 8. بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ {٩} 9. کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ {١٠} 10. ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے
أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ {١١} 11. بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ {١٢} 12. یا پرہیز گاری سکھاتا
أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {١٣} 13. بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا
أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ {١٤} 14. تو کیا وہ نہیں جانتا کہ الله دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ {١٥} 15. ہرگزایسا نہیں چاہیئے اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ {١٦} 16. پیشانی جھوٹی خطا کار
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ {١٧} 17. پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ {١٨} 18. ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩ {١٩} 19. ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہانہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے
Al-Qur'an Today @2006