سورةالضحى {٩٣} 93. ADH-DHUHA
وَالضُّحَىٰ {١} 1. دن کی روشنی کی قسم ہے
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ {٢} 2. اور رات کی جب وہ چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ {٣} 3. آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ {٤} 4. اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ {٥} 5. اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ {٦} 6. کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا تھا پھر جگہ دی
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ {٧} 7. اور آپ کو (شریعت سے) بے خبر پایا پھر (شریعت کا) راستہ بتایا
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ {٨} 8. اوراس نے آپ کو تنگدست پایا پھر غنی کر دیا
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ {٩} 9. پھر یتیم کو دبایا نہ کرو
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ {١٠} 10. اورسائل کو جھڑکا نہ کرو
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ {١١} 11. اورہر حال میں اپنے رب کے احسان کا ذکر کیا کرو
Al-Qur'an Today @2006