 |
| وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ {١} |
1. رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھاجائے |
| وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ {٢} |
2. اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو |
| وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ {٣} |
3. اوراس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کوبنایا |
| إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ {٤} |
4. بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے |
| فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ {٥} |
5. پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی |
| وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ {٦} |
6. اورنیک بات کی تصدیق کی |
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ {٧} |
7. تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے |
| وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ {٨} |
8. اورلیکن جس نے بخل کیا اوربے پرواہ رہا |
| وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ {٩} |
9. اور نیک بات کو جھٹلایا |
| فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ {١٠} |
10. تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے |
| وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ {١١} |
11. اوراس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا |
| إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ {١٢} |
12. بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے |
| وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ {١٣} |
13. اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے |
| فَأَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ {١٤} |
14. پس میں نے تمہیں بڑھکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے |
| لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى {١٥} |
15. جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا |
| الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {١٦} |
16. جس نے جھٹلایا اورمنہ موڑا |
| وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى {١٧} |
17. اوراس آگ سے وہ بڑا پرہیز گار دور رہے گا |
| الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ {١٨} |
18. جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے |
| وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَىٰ {١٩} |
19. اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے |
| إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ {٢٠} |
20. وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے |
| وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ {٢١} |
21. اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا |
 |