 |
| لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ {١} |
1. ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم |
| وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ {٢} |
2. اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو |
| وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ {٣} |
3. اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم |
| لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ {٤} |
4. کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے |
| أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ {٥} |
5. کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا |
| يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا {٦} |
6. کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا |
| أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ {٧} |
7. کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں |
| أَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ عَيْنَيْنِ {٨} |
8. بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ |
| وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ {٩} |
9. اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) |
| وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ {١٠} |
10. (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے |
| فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ {١١} |
11. مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ {١٢} |
12. اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ |
| فَكُّ رَقَبَةٍ {١٣} |
13. کسی (کی) گردن کا چھڑانا |
| أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ {١٤} |
14. یا بھوک کے دن کھانا کھلانا |
| يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ {١٥} |
15. یتیم رشتہ دار کو |
| أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ {١٦} |
16. یا فقیر خاکسار کو |
| ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ {١٧} |
17. پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے |
| أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ {١٨} |
18. یہی لوگ صاحب سعادت ہیں |
| وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ {١٩} |
19. اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں |
| عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ {٢٠} |
20. یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے |
 |