سورةالغاشية {٨٨} 88. AL-GHAASYIYAH
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ {١} 1. بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ {٢} 2. اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ {٣} 3. سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً {٤} 4. دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ {٥} 5. ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ {٦} 6. اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ {٧} 7. جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ {٨} 8. اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ {٩} 9. اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ {١٠} 10. بہشت بریں میں
لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً {١١} 11. وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ {١٢} 12. اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے
فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ {١٣} 13. وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ {١٤} 14. اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ {١٥} 15. اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ {١٦} 16. اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ {١٧} 17. یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ {١٨} 18. اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ {١٩} 19. اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ {٢٠} 20. اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ {٢١} 21. تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ {٢٢} 22. تم ان پر داروغہ نہیں ہو
إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ {٢٣} 23. ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ {٢٤} 24. تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ {٢٥} 25. بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ {٢٦} 26. پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے
Al-Qur'an Today @2006