 |
| وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ {١} |
1. آسمان کی قسم جس میں برج ہیں |
| وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ {٢} |
2. اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے |
| وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ {٣} |
3. اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی |
| قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ {٤} |
4. کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے |
| النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ {٥} |
5. (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا |
| إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ {٦} |
6. جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے |
| وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ {٧} |
7. اور جو( سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے |
| وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ {٨} |
8. ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے |
| الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ {٩} |
9. وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے |
| إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ {١٠} |
10. جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا |
| إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ {١١} |
11. (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے |
| إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ {١٢} |
12. بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے |
| إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ {١٣} |
13. وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ( زندہ) کرے گا |
| وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ {١٤} |
14. اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے |
| ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ {١٥} |
15. عرش کا مالک بڑی شان والا |
| فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ {١٦} |
16. جو چاہتا ہے کر دیتا ہے |
| هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ {١٧} |
17. بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے |
| فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ {١٨} |
18. (یعنی) فرعون اور ثمود کا |
| بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ {١٩} |
19. لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں |
| وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ {٢٠} |
20. اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے |
| بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ {٢١} |
21. (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے |
| فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ {٢٢} |
22. لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) |
 |