سورةالانشقاق {٨٤} 84. AL-INSYIQAAQ
إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ {١} 1. جب آسمان شق ہو (ف۲)
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ {٢} 2. اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۳) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے،
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ {٣} 3. اور جب زمین دراز کی جائے (ف۴)
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ {٤} 4. اور جو کچھ اس میں ہے (ف۵) ڈال دے اور خالی ہوجائے،
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ {٥} 5. اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۶) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے (ف۷)
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ {٦} 6. اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف (ف۸) ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا (ف۹)
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ {٧} 7. تو وہ وہ اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے (ف۱۰)
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا {٨} 8. اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا (ف۱۱)
وَيَنْقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا {٩} 9. اور اپنے گھر والوں کی طرف (ف۱۲) شاد شاد پلٹے گا (ف۱۳)
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ {١٠} 10. اور وہ جس کا نامہٴ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے (ف۱۴)
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا {١١} 11. وہ عنقریب موت مانگے گا (ف۱۵)
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا {١٢} 12. اور بھڑکتی ا ٓ گ میں جائے گا،
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا {١٣} 13. بیشک وہ اپنے گھر میں (ف۱۶) خوش تھا (ف۱۷)
إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ {١٤} 14. وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں (ف۱۸)
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا {١٥} 15. ہاں کیوں نہیں (ف۱۹) بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے،
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ {١٦} 16. تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی (ف۲۰)
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ {١٧} 17. اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں (ف۲۱)
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ {١٨} 18. اور چاند کی جب پورا ہو (ف۲۲)
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ {١٩} 19. ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے (ف۲۳)
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ {٢٠} 20. تو کیا ہوا انہیں ایمان نہیں لاتے (ف۲۴)
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ {٢١} 21. اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے (ف۲۵) السجدة ۔۱۳
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ {٢٢} 22. بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں (ف۲۶)
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ {٢٣} 23. اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں (ف۲۷)
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ {٢٤} 24. تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو (ف۲۸)
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ {٢٥} 25. مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا،
Al-Qur'an Today @2006