 |
| إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ {١} |
1. جب آسمان پھٹ پڑے، |
| وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ {٢} |
2. اور جب تارے جھڑ پڑیں، |
| وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ {٣} |
3. اور جب سمندر بہادیے جائیں (ف۲) |
| وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ {٤} |
4. اور جب قبریں کریدی جائیں (ف۳) |
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ {٥} |
5. ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا (ف۴) اور جو پیچھے (ف۵) |
| يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ {٦} |
6. اے آدمی! تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے (ف۶) |
| الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ {٧} |
7. جس نے تجھے پیدا کیا (ف۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۸) پھر ہموار فرمایا (ف۹) |
| فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ {٨} |
8. جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا (ف۱۰) |
| كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ {٩} |
9. کوئی نہیں (ف۱۱) بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلانتے ہو (ف۱۲) |
| وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ {١٠} |
10. اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں (ف۱۳) |
| كِرَامًا كَاتِبِينَ {١١} |
11. معزز لکھنے والے (ف۱۴) |
| يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ {١٢} |
12. جانتے ہیں جو کچھ تم کرو (ف۱۵) |
| إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ {١٣} |
13. بیشک نِکو کار (ف۱۶) ضرور چین میں ہیں (ف۱۷) |
| وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ {١٤} |
14. اور بیشک بدکار (ف۱۸) ضرور دوزخ میں ہیں، |
| يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ {١٥} |
15. انصاف کے دن اس میں جائیں گے، |
| وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ {١٦} |
16. اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے، |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ {١٧} |
17. اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن، |
| ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ {١٨} |
18. پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن، |
| يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ {١٩} |
19. جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی (ف۱۹) اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے، |
 |