 |
| إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ {١} |
1. جب آسمان پھٹ جائے |
| وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ {٢} |
2. اورجب ستارے جھڑ جائیں |
| وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ {٣} |
3. اور جب سمندر ابل پڑیں |
| وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ {٤} |
4. اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں |
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ {٥} |
5. تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا |
| يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ {٦} |
6. اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کر دیا |
| الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ {٧} |
7. جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا |
| فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ {٨} |
8. جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا |
| كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ {٩} |
9. نہیں نہیں بلکہ تم جزا کو نہیں مانتے |
| وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ {١٠} |
10. اور بے شک تم پر محافظ ہیں |
| كِرَامًا كَاتِبِينَ {١١} |
11. عزت والے اعمال لکھنے والے |
| يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ {١٢} |
12. وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو |
| إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ {١٣} |
13. بےشک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے |
| وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ {١٤} |
14. اور بے شک نافرمان دوزخ میں ہوں گے |
| يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ {١٥} |
15. انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے |
| وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ {١٦} |
16. اور وہ اس سے کہیں جانے نہ پائیں گے |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ {١٧} |
17. اورتجھے کیا معلوم انصاف کا دن کیا ہے |
| ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ {١٨} |
18. پھر تجھے کیا خبر کہ انصاف کا دن کیا ہے |
| يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ {١٩} |
19. جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گااور اس دن الله ہی کا حکم ہوگا |
 |