 |
| إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ {١} |
1. جب سورج کی روشنی لپیٹی جائے |
| وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ {٢} |
2. اور جب ستارے گر جائیں |
| وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ {٣} |
3. اور جب پہاڑ چلائے جائیں |
| وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ {٤} |
4. اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں |
| وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ {٥} |
5. اور جب جنگلی جانور اکھٹے ہوجائیں |
| وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ {٦} |
6. اور جب سمندر جوش دیئے جائیں |
| وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ {٧} |
7. اور جب جانیں جسموں سے ملائی جائیں |
| وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ {٨} |
8. اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے |
| بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ {٩} |
9. کہ کس گناہ پر ماری گئی تھی |
| وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ {١٠} |
10. اور جب اعمال نامے کھل جائیں |
| وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ {١١} |
11. اور آسمان کا پوست اتارا جائے |
| وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ {١٢} |
12. اورجب دوزخ دھکائی جائے |
| وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ {١٣} |
13. اورجب جنت قریب لائی جائے |
| عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ {١٤} |
14. تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے |
| فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ {١٥} |
15. پس میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے |
| الْجَوَارِ الْكُنَّسِ {١٦} |
16. سیدھے چلنے والے غیب ہو جانے والے ستارو ں کی |
| وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ {١٧} |
17. اور قسم ہے رات کی جب وہ جانے لگے |
| وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ {١٨} |
18. اور قسم ہے صبح کی جب وہ آنے لگے |
| إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ {١٩} |
19. بے شک یہ قرآن ایک معزز رسول کا لایا ہوا ہے |
| ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ {٢٠} |
20. جو بڑا طاقتور ہے عرش کے مالک کے نزدیک بڑے رتبہ والا ہے |
| مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ {٢١} |
21. وہاں کا سردار امانت دار ہے |
| وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ {٢٢} |
22. اور تمہارا رفیق کوئی دیوانہ نہیں ہے |
| وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ {٢٣} |
23. اور اس نے اس کو کُھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے |
| وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ {٢٤} |
24. اور وہ غیب کی باتوں پر بخیل نہیں ہے |
| وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ {٢٥} |
25. اور وہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے |
| فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ {٢٦} |
26. پس تم کہاں چلے جا رہے ہو |
| إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ {٢٧} |
27. یہ تو جہان بھرکے لیے نصیحت ہی نصیحت ہے |
| لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ {٢٨} |
28. اس کے لیے جو تم میں سے سیدھا چلنا چاہے |
| وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ {٢٩} |
29. اور تم توجب ہی چاہو گے کہ جب الله چاہے گا جو تمام جہان کا رب ہے |
 |