سورةعبس {٨٠} 80. ´ABASA
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ {١} 1. تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا (ف۲)
أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ {٢} 2. اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا (ف۳)
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ {٣} 3. اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو (ف۴)
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَىٰ {٤} 4. یا نصیحت لے تو اسے نصیحت فائدہ دے،
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ {٥} 5. وہ جو بے پرواہ بنتا ہے (ف۵)
فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّىٰ {٦} 6. تم اس کے تو پیچھے پڑتے ہو (ف۶)
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ {٧} 7. اور تمہارا کچھ زیاں نہیں اس میں کہ وہ ستھرا نہ ہو (ف۷)
وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَىٰ {٨} 8. اور وہ جو تمہارے حضور ملکتا (ناز سے دوڑتا ہوا) آتا (ف۸)
وَهُوَ يَخْشَىٰ {٩} 9. اور وہ ڈر رہا ہے (ف۹)
فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ {١٠} 10. تو اسے چھوڑ کر اور طرف مشغول ہوتے ہو،
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ {١١} 11. یوں نہیں (ف۱۰) یہ تو سمجھانا ہے (ف۱۱)
فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ {١٢} 12. تو جو چاہے اسے یا د کرے (ف۱۲)
فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ {١٣} 13. ان صحیفوں میں کہ عزت والے ہیں (ف۱۳)
مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ {١٤} 14. بلندی والے (ف۱۴) پاکی والے (ف۱۵)
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ {١٥} 15. ایسوں کے ہاتھ لکھے ہوئے،
كِرَامٍ بَرَرَةٍ {١٦} 16. جو کرم والے نکوئی والے (ف۱۶)
قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ {١٧} 17. آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے (ف۱۷)
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ {١٨} 18. اسے کاہے سے بنایا،
مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ {١٩} 19. پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا، پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا (ف۱۸)
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ {٢٠} 20. پھر اسے راستہ آسان کیا (ف۱۹)
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ {٢١} 21. پھر اسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا (ف۲۰)
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ {٢٢} 22. پھر جب چاہا اسے باہر نکالا (ف۲۱)
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ {٢٣} 23. کوئی نہیں، اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اسے حکم ہوا تھا (ف۲۲)
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ {٢٤} 24. تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے (ف۲۳)
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا {٢٥} 25. کہ ہم نے اچھی طرح پانی ڈالا (ف۲۴)
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا {٢٦} 26. پھر زمین کو خوب چیرا،
فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا {٢٧} 27. تو اس میں اُگایا اناج،
وَعِنَبًا وَقَضْبًا {٢٨} 28. اور انگور اور چارہ،
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا {٢٩} 29. اور زیتون اور کھجور،
وَحَدَائِقَ غُلْبًا {٣٠} 30. اور گھنے باغیچے،
وَفَاكِهَةً وَأَبًّا {٣١} 31. اور میوے اور دُوب (گھاس)
مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ {٣٢} 32. تمہارے فائدے کو اور تمہارے چوپایوں کے،
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ {٣٣} 33. پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑ (ف۲۵)
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ {٣٤} 34. اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی،
وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ {٣٥} 35. اور ماں اور باپ،
وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ {٣٦} 36. اور جُورو اور بیٹوں سے (ف۲۶)
لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ {٣٧} 37. ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے (ف۲۷)
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ {٣٨} 38. کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے (ف۲۸)
ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ {٣٩} 39. ہنستے خوشیاں مناتے (ف۲۹)
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ {٤٠} 40. اور کتنے مونہوں پر اس دن گرد پڑی ہوگی،
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ {٤١} 41. ان پر سیاہی چڑھ رہی ہے (ف۳۰)
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ {٤٢} 42. یہ وہی ہیں کافر بدکار،
Al-Qur'an Today @2006