 |
| لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ {١} |
1. روزِ قیامت کی قسم! یاد فرماتا ہوں، |
| وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ {٢} |
2. اور اس جان کی قسم! جو اپنے اوپر ملامت کرے (ف۲) |
| أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ {٣} |
3. کیا آدمی (ف۳) یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے، |
| بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ {٤} |
4. کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں (ف۴) |
| بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ {٥} |
5. بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے (ف۵) |
| يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ {٦} |
6. پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا، |
| فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ {٧} |
7. پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی (ف۶) |
| وَخَسَفَ الْقَمَرُ {٨} |
8. اور چاند کہے گا (ف۷) |
| وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ {٩} |
9. اور سورج اور چاند ملادیے جائیں گے (ف۸) |
| يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ {١٠} |
10. اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں (ف۹) |
| كَلَّا لَا وَزَرَ {١١} |
11. ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں، |
| إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ {١٢} |
12. اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے (ف۱۰) |
| يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ {١٣} |
13. اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا (ف۱۱) |
| بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ {١٤} |
14. بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے، |
| وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ {١٥} |
15. اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لا ڈالے، |
| لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ {١٦} |
16. جب بھی نہ سنا جائے گا تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو (ف۱۲) |
| إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ {١٧} |
17. بیشک اس کا محفوظ کرنا (ف۱۳) اور پڑھنا (ف۱۴) ہمارے ذمہ ہے، |
| فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ {١٨} |
18. تو جب ہم اسے پڑھ چکیں (ف۱۵) اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو (ف۱۶) |
| ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ {١٩} |
19. پھر بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمہ ہے، |
| كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ {٢٠} |
20. کوئی نہیں بلکہ اے کافرو! تم پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز دوست رکھتے ہو (ف۱۷) |
| وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ {٢١} |
21. اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو، |
| وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ {٢٢} |
22. کچھ منہ اس دن (ف۱۸) تر و تازہ ہوں گے (ف۱۹) |
| إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ {٢٣} |
23. اپنے رب کا دیکھتے (ف۲۰) |
| وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ {٢٤} |
24. اور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے (ف۲۱) |
| تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ {٢٥} |
25. سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے (ف۲۲) |
| كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ {٢٦} |
26. ہاں ہاں جب جان گلے کو پہنچ جائے گی (ف۲۳) |
| وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ {٢٧} |
27. اور کہیں گے (ف۲۴) کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے (ف۲۵) |
| وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ {٢٨} |
28. سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کی گھڑی ہے (ف۲۷) |
| وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ {٢٩} |
29. اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی (ف۲۸) |
| إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ {٣٠} |
30. اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے (ف۱۹) |
| فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ {٣١} |
31. اس نے (ف۳۰) نہ تو سچ مانا (ف۳۱) اور نہ نماز پڑھی، |
| وَلَٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ {٣٢} |
32. ہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا (ف۳۲) |
| ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ {٣٣} |
33. پھر اپنے گھر کو اکڑتا چلا (ف۳۳) |
| أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ {٣٤} |
34. تیری خرابی ا ٓ لگی اب آ لگی، |
| ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ {٣٥} |
35. پھر تیری خرابی آ لگی اب آ لگی، (ف۳۴) |
| أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى {٣٦} |
36. کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا (ف۳۵) |
| أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَىٰ {٣٧} |
37. کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے (ف۳۶) |
| ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ {٣٨} |
38. پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا (ف۳۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۳۸) |
| فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ {٣٩} |
39. تو اس سے (ف۳۹) دو جوڑ بنائے (ف۴۰) مرد اور عورت، |
| أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ {٤٠} |
40. کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مردے نہ جِلا سکے گا، |
 |