 |
| الْحَاقَّةُ {١} |
1. قیامت |
| مَا الْحَاقَّةُ {٢} |
2. قیامت کیا چیز ہے |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ {٣} |
3. اور تمہیں کس چیز نے بتایا کہ قیامت کیا ہے |
| كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ {٤} |
4. ثمود اور عاد نے قیامت کو جھٹلایا تھا |
| فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ {٥} |
5. سو ثمود تو سخت ہیبت ناک چیخ سے ہلاک کیے گئے |
| وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ {٦} |
6. اور لیکن قوم عاد سو وہ ایک سخت آندھی سے ہلاک کیے گئے |
| سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ {٧} |
7. وہ ان پر سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار چلتی رہی (اگر تو موجود ہوتا) اس قوم کو اس طرح گرا ہوا دیکھتا کہ گویا کہ گھری ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں |
| فَهَلْ تَرَىٰ لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ {٨} |
8. سو کیا تمہیں ان کا کوئی بچا ہوا نظر آتا ہے |
| وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ {٩} |
9. اور فرعون اس سے پہلے کے لوگ اور الٹی ہوئی بستیوں والے گناہ کے مرتکب ہوئے |
| فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَابِيَةً {١٠} |
10. پس انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو الله نے انہیں سخت پکڑ لیا |
| إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ {١١} |
11. بے شک ہم نے جب پانی حد سے گزر گیا تھا تو تمہیں کشتی میں سوار کر لیا تھا |
| لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ {١٢} |
12. تاکہ ہم اسے تمہارے لیے ایک یادگار بنائیں اور اس کو کان یا د رکھنے والے یاد رکھیں |
| فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ {١٣} |
13. پھر جب صور میں پھونکا جائے گا ایک بار پھونکا جانا |
| وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً {١٤} |
14. اور زمین اور پہاڑ اٹھائے جائیں گے پس وہ دونوں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے |
| فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ {١٥} |
15. پس اس دن قیامت ہو گی |
| وَانْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ {١٦} |
16. اور آسمان پھٹ جائے گا اوروہ اس دن بودا ہوگا |
| وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ {١٧} |
17. اور اس کے کنارے پر فرشتے ہوں گے اور عرشِ الہیٰ کو اپنے اوپر اس دن آٹھ فرشتے اٹھائیں گے |
| يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنْكُمْ خَافِيَةٌ {١٨} |
18. اس دن تم پیش کیے جاؤ گے تمہارا کوئی راز مخفی نہ رہے گا |
| فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ {١٩} |
19. جس کو اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا سو وہ کہے گا لو میرا اعمال نامہ پڑھو |
| إِنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ {٢٠} |
20. بے شک میں سمجھتا تھا کہ میں اپنا حساب دیکھوں گا |
| فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ {٢١} |
21. سووہ دل پسند عیش میں ہو گا |
| فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ {٢٢} |
22. بلند بہشت میں |
| قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ {٢٣} |
23. جس کے میوے جھکے ہوں گے |
| كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ {٢٤} |
24. کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے میں جو تم نے گزشتہ دنوں میں آگے بھیجے تھے |
| وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ {٢٥} |
25. اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا تو کہے گا اے کاش میرا اعمال نامہ نہ ملتا |
| وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ {٢٦} |
26. اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے |
| يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ {٢٧} |
27. کاش وہ (موت) خاتمہ کرنے والی ہوتی |
| مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ۜ {٢٨} |
28. میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا |
| هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ {٢٩} |
29. مجھ سے میری حکومت بھی جاتی رہی |
| خُذُوهُ فَغُلُّوهُ {٣٠} |
30. اسے پکڑو اسے طوق پہنا دو |
| ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ {٣١} |
31. پھر اسے دوزخ میں ڈال دو |
| ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ {٣٢} |
32. پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اسے جکڑ دو |
| إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ {٣٣} |
33. بے شک وہ الله پر یقین نہیں رکھتا تھا جو عظمت والا ہے |
| وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ {٣٤} |
34. اور نہ وہ مسکین کے کھانا کھلانے کی رغبت دیتا تھا |
| فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ {٣٥} |
35. سو آج اس کا یہاں کوئی دوست نہیں |
| وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ {٣٦} |
36. اور نہ کھانا ہے مگر زخموں کا دھون |
| لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ {٣٧} |
37. اسے سوائے گناہگاروں کے کوئی نہیں کھائے گا |
| فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ {٣٨} |
38. سو میں ان چیزوں کی قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو |
| وَمَا لَا تُبْصِرُونَ {٣٩} |
39. اوران کی جو تم نہیں دیکھتے |
| إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ {٤٠} |
40. کہ بے شک یہ (قرآن) رسول کریم کی زبان سے نکلا ہے |
| وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ {٤١} |
41. اور وہ کسی شاعر کا قول نہیں (مگر) تم بہت ہی کم یقین کرتے ہو |
| وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ {٤٢} |
42. اور نہ ہی کسی جادوگر کا قول ہے تم بہت ہی کم غور کرتے ہو |
| تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ {٤٣} |
43. وہ پرودگار عالم کا نازل کیا ہوا ہے |
| وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ {٤٤} |
44. اور اگر وہ کوئی بناوٹی بات ہمارے ذمہ لگاتا |
| لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ {٤٥} |
45. تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے |
| ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ {٤٦} |
46. پھر ہم اس کی رگِ گردن کاٹ ڈالتے |
| فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ {٤٧} |
47. پھر تم میں سے کوئی بھی اس سے روکنے والا نہ ہوتا |
| وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ {٤٨} |
48. اور بے شک وہ تو پرہیزگاروں کے لیے ایک نصیحت ہے |
| وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ {٤٩} |
49. اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ بعض تم میں سے جھٹلانے والے ہیں |
| وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ {٥٠} |
50. اور بے شک وہ کفار پر باعث حسرت ہے |
| وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ {٥١} |
51. اور بے شک وہ یقین کرنے کے قابل ہے |
| فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ {٥٢} |
52. پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے |
 |