سورةالفلق {١١٣} 113. AL-FALAQ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ {١} 1. کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ {٢} 2. ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی
وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ {٣} 3. اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ {٤} 4. اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ {٥} 5. اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے
Al-Qur'an Today @2006