 |
| أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ {١} |
1. کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جرا کو جھٹلاتا ہے |
| فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ {٢} |
2. پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے |
| وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ {٣} |
3. اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا |
| فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ {٤} |
4. پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے |
| الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ {٥} |
5. جو اپنی نماز سے غافل ہیں |
| الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ {٦} |
6. جو دکھلاوا کرتے ہیں |
| وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ {٧} |
7. اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں |
 |