سورةالتكاثر {١٠٢} 102. AT-TAKAATHUR
أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ {١} 1. (لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ {٢} 2. یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ {٣} 3. دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ {٤} 4. پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ {٥} 5. دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ {٦} 6. تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ {٧} 7. پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا )
ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ {٨} 8. پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
Al-Qur'an Today @2006