 |
| الْقَارِعَةُ {١} |
1. کھڑ کھڑانے والی |
| مَا الْقَارِعَةُ {٢} |
2. کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ {٣} |
3. اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ |
| يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ {٤} |
4. (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے |
| وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ {٥} |
5. اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون |
| فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ {٦} |
6. تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے |
| فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ {٧} |
7. وہ دل پسند عیش میں ہو گا |
| وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ {٨} |
8. اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے |
| فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ {٩} |
9. اس کا مرجع ہاویہ ہے |
| وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ {١٠} |
10. اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟ |
| نَارٌ حَامِيَةٌ {١١} |
11. دہکتی ہوئی آگ ہے |
 |