سورةالعاديات {١٠٠} 100. AL-´AADIYAAT
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا {١} 1. ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا {٢} 2. پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا {٣} 3. پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا {٤} 4. پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا {٥} 5. پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ {٦} 6. کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ {٧} 7. اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ {٨} 8. وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ {٩} 9. کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ {١٠} 10. اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ {١١} 11. بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
Al-Qur'an Today @2006